صحيح ابن خزيمه
جمعتہ المبارک کی فضیلیت کے ابواب کا مجموعہ
1173.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قبولیت دعا کی گھڑی کا علم عطا کرنے کے بعد اسے بُھلا دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1741
نا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، نا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ، نا فُلَيْحٌ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ ، نا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا فُلَيْحٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: قُلْتُ: وَاللَّهِ لَوْ جِئْتُ أَبَا سَعِيدٍ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذِهِ السَّاعَةِ أَنْ يَكُونَ عِنْدَهُ مِنْهَا عِلْمٌ , فَأَتَيْتُهُ. فَذَكَرَ حَدِيثًا طَوِيلا , وَقَالَ: قُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ , إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَنَا عَنِ السَّاعَةِ الَّتِي فِي الْجُمُعَةِ , فَهَلْ عِنْدَكَ مِنْهَا عِلْمٌ؟ فَقَالَ: سَأَلْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهَا , فَقَالَ:" إِنِّي قَدْ كُنْتُ أُعْلِمْتُهَا ثُمَّ أُنْسِيتُهَا , كَمَا أُنْسِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ" , ثُمَّ خَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهِ , فَدَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلامٍ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ
حضرت ابوسلمہ رحمه الله کہتے ہیں، میں نے دل میں کہا کہ اللہ کی قسم اگر میں سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوں (تو یہ بہت بہتر ہے) کہ میں اُن سے قبولیت دعا کی اس گھڑی کے بارے میں پوچھ لوں، ممکن ہے اُن کو اس کا علم ہو لہٰذا میں اُن کی خدمت میں حاضر ہوا تو اُنہوں نے ایک طویل حدیث بیان کی۔ میں نے عر ض کی کہ اے ابوسعید، ہمیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن قبولیت دعا کی گھڑی کے بارے میں بیان کیا ہے تو کیا آپ کو اس کے متعلق کچھ علم ہے؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ مجھے اس کا علم دیا گیا تھا پھر مجھے وہ گھڑی بھلادی گئی جیسا کہ مجھے لیلتہ القدر بھلادی گئی۔“ پھر میں اُن کے پاس سے نکلا اور سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی۔
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف