Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جمعتہ المبارک کی فضیلیت کے ابواب کا مجموعہ
1163.
اس گھڑی کا بیان جس میں اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کو جمعہ والے دن پیدا کیا تھا
حدیث نمبر: 1731
نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، وَجَمَاعَةٌ، قَالُوا: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي , فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ التُّرْبَةَ يَوْمَ السَّبْتِ , وَخَلَقَ فِيهَا الْجِبَالَ يَوْمَ الأَحَدِ , وَخَلَقَ الشَّجَرَ يَوْمَ الاثْنَيْنِ , وَخَلَقَ الْمَكْرُوهَ يَوْمَ الثُّلاثَاءِ , وَخَلَقَ النُّورَ يَوْمَ الأَرْبِعَاءِ , وَبَثَّ فِيهَا الدَّوَابَّ يَوْمَ الْخَمِيسِ , وَخَلَقَ آدَمَ بَعْدَ الْعَصْرِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، آخِرَ خَلْقٍ فِي آخِرِ سَاعَةٍ مِنْ سَاعَاتِ الْجُمُعَةِ، فِيمَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى اللَّيْلِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا تو فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مٹی کو ہفتے کے روز پیدا فرمایا ـ اور اس میں پہاڑ اتوار والے دن بنائے ـ اور درخت سوموار والے دن پیدا کیے اور منگل والے دن ناپسندیدہ اشیاء کو پیدا کیا۔ بدھ والے دن نور پیدا کیا۔ اور زمین پر جانور جمعرات والے دن پھیلائے اور آدم عليه السلام کو جمعہ والے دن عصر کے بعد پیدا کیا ـ یہ آخری مخلوق تھی جو جمعہ والے دن آخری گھڑی میں پیدا کی ـ عصر اور رات کے درمیانی حصّے میں ـ

تخریج الحدیث: صحيح مسلم