صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ: الْجُمُعَةِ
مسند کے اختصار سے مختصر کتاب الجمعتہ کا بیان اسی شرط کے مطابق جو ہم نے کتاب کے شروع میں بیان کی ہے
1159. (6) بَابُ ذِكْرِ مَنِّ اللَّهِ- عَزَّ وَجَلَّ- عَلَى أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرِ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
اُمّت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم جو لوگوں کی ہدایت کے لئے نکالی گئی ہے اس پر اللہ تعالیٰ کے عظیم احسان کا بیان
حدیث نمبر: 1726
نا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ. ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ , أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ , عَنِ الْمَقْبُرِيِّ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَلا غَرَبَتْ عَلَى يَوْمٍ خَيْرٍ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ , هَدَانَا اللَّهُ لَهُ , وَضَلَّ النَّاسُ عَنْهُ , وَالنَّاسُ لَنَا فِيهِ تَبَعٌ , فَهُوَ لَنَا , وَالْيَهُودُ يَوْمُ السَّبْتِ , وَالنَّصَارَى يَوْمُ الأَحَدِ , إِنَّ فِيهِ لَسَاعَةً لا يُوَافِقُهَا مُؤْمِنٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلا أَعْطَاهُ" . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن سے بہتر کسی اور دن پر سورج نہ طلوع ہوا ہے نہ غروب۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کی ہدایت نصیب فرمائی اور لوگ اس سے بھٹک گئے۔ چنانچہ لوگ اس بارے میں ہمارے پیچھے پیچھے ہیں اور جمعہ کا دن ہمارے لئے ہے۔ یہود کے لئے ہفتہ اور عیسائیوں کے لئے اتوار ہے۔ اس (جمعہ کے) دن میں ایک ایسی گھڑی بھی ہے کہ جو مسلمان شخص نماز کی حالت میں اُسے پاکر اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگتا ہے، اللہ تعالیٰ اُسے وہی عطا کر دیتا ہے ـ“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح