Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
1076. (125) بَابُ ذِكْرِ اسْتِخْلَافِ الْإِمَامِ عِنْدَ الْغَيْبَةِ عَنْ حَضْرَةِ الْمَسْجِدِ الَّذِي هُوَ إِمَامُهُ عِنْدَ الْحَاجَةِ تَبْدُو لَهُ
بوقت ضرورت امام کا اپنی مسجد میں حاضر نہ ہونے کی بنا پر اپنا نائب مقرر کرنا
حدیث نمبر: 1625
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي خَبَرِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ وَخُرُوجِهِ إِلَى بَنِي عَمْرٍو لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ قَالَ لِبِلَالٍ: «إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَلَمْ آتِ فَمُرْ أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ»  .
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بنی عمرو بن عوف کے درمیان صلح کرانے کے لئے تشریف لے جانے کا ذکر ہے۔ اس میں یہ بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: جب نماز کا وقت ہو جائے اور میں واپس نہ آ سکوں تو ابوبکر (رضی اللہ عنہ) سے کہنا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔

تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔