Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
1054. (103) بَابُ رَفْعِ الْإِمَامِ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَبْلَ الْمَأْمُومِ
امام کا مقتدی سے پہلے رکوع سے سر اُٹھانا
حدیث نمبر: 1596
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ جناب سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ پس بیشک امام تم سے پہلے رکوع کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اُٹھاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (تمہارا تاخیر سے رکوع کرنا اور تاخیر سے سراٹھانا) وہ برابر ہو جائے گا۔

تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔