Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
1048. (97) بَابُ جَهْرِ الْإِمَامِ بِالْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْعِشَاءِ
نمازِ عشاء میں امام کا جہری قراءت کرنا
حدیث نمبر: 1590
نا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، وَمِسْعَرٍ ، سَمِعَا عَدِيَّ بْنَ ثَابِتٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَقْرَأُ بِـ التِّينِ وَالزَّيْتُونِ فِي عِشَاءِ الآخِرَةِ، فَمَا سَمِعْتُ أَحْسَنَ قِرَاءَةً مِنْهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز عشاء میں سورة التين «‏‏‏‏وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ» ‏‏‏‏ کی تلاوت کرتے ہوئے سنا۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہتر اور خو بصور قراءت کسی کی نہیں سنی۔

تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔