صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ عَلَى الدَّوَابِّ
سفر میں نفل نماز سواری کے اوپر بیٹھ کر پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ
800. (567) بَابُ إِبَاحَةِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ عَلَى الرَّاحِلَةِ فِي السَّفَرِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِالرَّاكِبِ
سفر میں سواری پر نفل نماز پڑھنا جائز ہے خواہ سواری کا منہ سوار سمیت جدھر بھی ہو
حدیث نمبر: 1264
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ" . وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ: يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ. وَقَالا: وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری آپ کو لیکر جس طرف بھی مُنہ کر لیتی۔ جناب عبداللہ بن سعید کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر نماز پڑھتے رہے، خواہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری آپ کو لیکر جدھر بھی مُنہ کر لیتی۔ جناب ابوکریب اور عبداللہ بن سعید کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح نماز ادا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم