Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ
سفر میں نفل نماز پڑھنے کے متعلق ابواب کا مجموعہ
794. (561) بَابُ التَّطَوُّعِ بِالنَّهَارِ لِلْمُسَافِرِ خِلَافَ مَذْهَبِ مَنْ كَرِهَ التَّطَوُّعَ لِلْمُسَافِرِ بِالنَّهَارِ
مسافر کے لئے دن کے وقت نفل نماز پڑھنے کا بیان، ان علماء کے مذہب کے برخلاف جو مسافر کے لئے دن کے وقت نفل نماز کو مکروہ قرار دیتے ہیں
حدیث نمبر: 1251
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَبَرُ أُمِّ هَانِئٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ" . قَدْ خَرَّجْتُهُ قَبْلُ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدہ اُم ہانی کی یہ حدیث میں اس سے پہلے بیان کر چکا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکّہ والے دن چاشت کی آٹھ رکعات ادا کی تھیں۔

تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔