حکم نے ابراہیم سے، انھوں نے علقمہ سے اور انھوں نے حضرت عبداللہ (بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز (میں) پانچ رکعات پڑھا دیں، جب آپ نے سلام پھیر ا تو آپ سے عرض کی گئی: کیا نماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ” وہ کیا ہے؟“ صحابہ نے کہا: آپ نے پانچ رکعات پڑھی ہیں۔ توآپ نے دو سجدے کیے۔
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پانچ رکعت پڑھائیں، جب آپﷺ نے سلام پھیرا تو آپﷺ سے پوچھا گیا، کیا نمازمیں اضافہ کر دیا گیا ہے۔؟ آپﷺ نے پوچھا: ”وہ کیا ہے؟“ صحابہ نے کہا آپﷺ نے پانچ رکعات پڑھی ہیں تو آپﷺ نے دو سجدے کر لیے۔