Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الضُّحَى
نماز چاشت اور اس میں جو مسنون چیزیں ہیں ان کے ابواب کا مجموعہ
781. (548) بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى فِي السَّفَرِ
سفر میں نماز چاشت پڑھنے کا بیان،
حدیث نمبر: 1233
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: مَا أَخْبَرَنِي أَحَدٌ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَى إِلا أُمُّ هَانِئٍ، فَإِنَّهَا حَدَّثَتْ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، فَاغْتَسَلَ وَصَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ مَا رَأَيْتُهُ صَلَّى صَلاةً أَخَفَّ مِنْهَا، غَيْرَ أَنَّهُ كَانَ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ"
جناب عبدالرحمان بن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدہ اُم ہانی رضی اﷲ عنہا کے سوا کسی نے بیان نہیں کیا کہ اُس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز چاشت پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ بیشک اُنہوں نے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکّہ والے دن اُن کے پاس تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا اور آٹھ رکعات ادا کیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نماز سے زیادہ ہلکی نماز پڑھتے نہیں دیکھا مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع اور سجود مکمّل کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: صحيح بخاري