صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ
نماز میں بُھول چُوک کے ابواب کا مجموعہ
673. (440) بَابُ التَّشَهُّدِ بَعْدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ إِذَا سَجَدَهُمَا الْمُصَلِّي بَعْدَ السَّلَامِ
سہو کے دو سجدوں کے بعد تشہد کا بیان جبکہ نمازی نے یہ دوسجدے سلام پھیرنے کے بعد کیے ہوں
حدیث نمبر: 1062
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَأَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، وَسَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَوَابٍ الْحُصْرِيُّ الْبَصْرِيُّ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَشَهَّدَ فِي سَجْدَتَيِ السَّهْوِ، وَسَلَّمَ" . وَهَذَا لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا بِهِ بِالْبَصْرَةِ. وَثنا بِهِ بِبَغْدَادَ مَرَّةً، فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" صَلَّى بِهِمْ، فَسَهَا، فَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ بَعْدَ السَّلامِ وَالْكَلامِ". فَأَمَّا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، فَإِنَّهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ فَسَهَا فِي صَلاتِهِ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ تَشَهَّدَ، ثُمَّ سَلَّمَ. وَقَالَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ، ثُمَّ تَشَهَّدَ وَسَلَّمَ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَمْ أُخَرِّجْ لَفْظًا غَيْرَ الْعَبَّاسِ
سیدنا عمران بن حصین رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سہو کے دو سجدوں میں تشہد کیا اور سلام پھیرا۔ یہ ابوحاتم کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ اُنہوں نے ہمیں یہ روایت بصرہ میں بیان کی۔ دوسری مرتبہ بغداد میں یہ روایت بیان کی تو یہ الفاظ بتائے کہ سیدنا (عمران) نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرنے اور کلام کر لینے کے بعد سہو کے دوسجدے کیے۔ جبکہ جناب محمد بن یحییٰ نے اس طرح روایت بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز میں بھول گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سجدے کیے، پھر تشہد کیا، پھر سلام پھیرا جناب سعید بن محمد نے اپنی روایت میں کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی تو سہو کے دو سجدے کیے پھر تشہد میں بیٹھے اور سلام پھیرا - امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے عباس بن یزید کے سوا کسی کی روایت کے الفاظ بیان نہیں کیے۔
تخریج الحدیث: شاذ