Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ
نماز میں بُھول چُوک کے ابواب کا مجموعہ
670. (437) بَابُ ذِكْرِ الْمُصَلِّي يُصَلِّي خَمْسَ رَكَعَاتٍ سَاهِيًا
اس نمازی کا بیان جو بھول کر پانچ رکعت پڑھ لیتا ہے
حدیث نمبر: 1055
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسًا، فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدَثَ فِي الصَّلاةِ شَيْءٌ؟ قَالَ: لا، قُلْنَا صَلَّيْتَ بِنَا كَذَا وَكَذَا، قَالَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ، فَإِذَا سَهَا أَحَدُكُمْ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ"، ثُمَّ تَحَوَّلَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پانچ رکعات پڑھائیں تو ہم نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، کیا نماز میں کوئی نیا حُکم آگیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں ہم نے عرض کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اتنی اتنی رکعات پڑھائی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ میں ایک انسان ہوں، میں بھی بھول جاتا ہوں جس طرح تم بھول جاتے ہو، لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص بھول جائے تو اسے دو سجدے کرنے چاہئیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (قبلہ رخ) ہوئے اور دو سجدے کئے۔

تخریج الحدیث: