صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ
نماز میں بُھول چُوک کے ابواب کا مجموعہ
666. (433) بَابُ إِيجَابِ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ عَلَى الْمُسَلِّمِ قَبْلَ الْفَرَاغِ مِنَ الصَّلَاةِ سَاهِيًا،
نماز مکمّل ہونے سے پہلے بھول کر سلام پھیرنے والے پرسہو کے دو سجدے کرنے واجب ہیں۔
حدیث نمبر: 1039
وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَيْبَرَ، وَقَدِ اسْتَخْلَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ سِبَاعَ بْنَ عُرْفُطَةَ الْغِفَارِيَّ
جناب عراک بن مالک سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے رواہت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں اس وقت مدینہ آیا جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر میں تھے - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منوّرہ میں سیدنا سباع بن عرفطہ رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین بنایا تھا۔ (مصنف کہتے ہیں) میں نے یہ روایت اس کے علاوہ مقام پر بھی بیان کی۔ جبکہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی خیبر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضری کے متعلق کتاب الجہاد میں، میں نے روایت بیان کی ہے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح