Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الصَّلَاةِ عَلَى الْبُسُطِ
بچھونوں ( قالین ، چٹائی وغیرہ ) پر نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ
651. (418) بَابُ الصَّلَاةِ فِي النَّعْلَيْنِ
جوتے پہن کر نماز پڑھنے کا بیان،
حدیث نمبر: 1012
نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، بِخَبَرٍ غَرِيبٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: لَمْ أَزَلْ أَسْمَعُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" صَلَّى عَلَى خُمْرَةٍ"، وَقَالَ: عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ وَيَسْجُدُ عَلَيْهَا"
جناب ابن شہاب الزھری رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے مسلسل یہ بات سنی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھوٹی چٹائی پر نماز ادا فرمائی ہے اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے اور اُس پر سجدہ کرتے تھے ـ

تخریج الحدیث: اسناده صحيح