Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
بیماری اور عذر کے وقت فرض نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ
641. (408) بَابُ الْأَذَانِ لِلصَّلَاةِ بَعْدَ ذَهَابِ الْوَقْتِ وَإِنْ كَانَتِ الْإِقَامَةُ تُجْزِئُ
نماز کا وقت ختم ہو جانے کے بعد نماز کے لئے اذان دینے کا بیان اگرچہ صرف اقامت بھی کافی ہے
حدیث نمبر: 997
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَسَهْلُ بْنُ يُوسُفَ ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُصَيُنٍ ، قَالَ: كُنَّا فِي سَفَرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي نَوْمِهِمْ عَنِ الصَّلاةِ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ، وَقَالَ: ثُمَّ" نَادَى بِالصَّلاةِ فَصَلَّى بِالنَّاسِ"
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، پھر اُنہوں نے نماز سے سوئے رہ جانے کی حدیث بیان کی اور فرمایا کہ پھر نماز کے لئے اذان ہوئی پھر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھائی حتیٰ کہ سورج طلوع ہوگیا۔

تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔