Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْفَرِيضَةِ فِي السَّفَرِ
سفر میں فرض نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ
623. (390) بَابُ إِبَاحَةِ تَرْكِ الْأَذَانِ لِلصَّلَاةِ إِذَا فَاتَ وَقْتُهَا وَإِنْ صُلِّيَتْ جَمَاعَةً
جب نماز کا وقت فوت ہوجائے تو اس کے لئے اذان نہ کہنا جائز ہے اگرچہ نماز باجماعت ادا کی جائے
حدیث نمبر: 974
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَبَرُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ، حُبِسْنَا يَوْمَ الْخَنْدَقِ عَنِ الصَّلَاةِ، حَتَّى كَانَ هَوِيٌّ مِنَ اللَّيْلِ قَدْ خَرَّجْتُهُ فِي غَيْرِ هَذَا الْمَوْضِعِ، وَفِي الْخَبَرِ أَنَّهُ أَمَرَ بِلَالًا فَأَقَامَ الظُّهْرَ، ثُمَّ أَقَامَ الْعَصْرَ، ثُمَّ أَقَامَ الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَقَامَ الْعِشَاءَ.
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس بارے میں عبدالرحمن بن ابی سعید خدری کی اپنے والد گرامی سے یہ روایت ہے کہ ہمیں خندق والے دن نماز سے روک دیا گیا حتیٰ کہ رات ہو گئی ـ میں نے یہ حدیث ایک اور مقام پر بیان کر دی ہے۔ (دیکھیے حدیث نمبر 996) - اور اس حدیث میں یہ الفاظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حُکم دیا تو اُنہوں نے نماز ظہر کی اقامت کہی (وہ ادا کی گئی) پھر اُنہوں نے عصر کی اقامت کہی (تو وہ پڑھی گئی) پھر اُنہوں نے مغرب کی اقامت کہی، پھر اُنہوں نے عشاء کی اقامت کہی (تو وہ ادا کی گئی) ـ

تخریج الحدیث: