صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ
نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ
486. (253) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ
ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 760
نا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ مَخْرَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَسُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يُصَلِّي فِي قَمِيصٍ وَاحِدٍ لَيْسَ عَلَيْهِ إِزَارُهُ، فَقَالَ:" لَيْسَ بِذَلِكَ بَأْسٌ إِذَا كَانَ يُوَارِيهِ" . وَقَالَ ذَلِكَ عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ وَقَالَ وَقَالَ بُكَيْرٌ: قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ :" قَدْ كُنَّا نُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ حَتَّى جَاءَنَا اللَّهُ بِالثِّيَابِ، فَقَالَ:" لا تُصَلُّوا إِلا فِي ثَوْبَيْنِ" فَقَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ :" لَيْسَ فِي هَذَا شَيْءٌ، قَدْ كُنَّا نُصَلِّي فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَلَنَا ثَوْبَانُ" ، فَقِيلَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِي اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ: أَلا تَقْضِي بَيْنَ هَذَيْنِ وَهُوَ مَعَهُمْ، قَالَ: أَنَا مَعِي
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے اور اُن سے اُس شخص کے بارے میں پوچھا گیا کہ جو صرف ایک قمیض میں نماز پڑھتا ہے اور اُس کے جسم پر (تہ بند) ازار نہیں ہوتا۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ جب وہ ستر کو ڈھانپنے والی ہو۔ یہ عمرو بن شعیب کا قول ہے۔ جبکہ بکیر کہتے ہیں، حضرت سعید بن مسیّب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا، بیشک ہم ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھا کرتے تھے حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بکثرت کپڑے عطا کر دیے۔ تو آپ نے فرمایا دو کپڑوں ہی میں نماز پڑھا کرو۔ تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھا کرتے تھے حالانکہ ہمارے پاس دو کپڑے بھی ہوتے تھے۔ تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے عرض کی گئی اور وہ ان کے ساتھ ہی تھے۔ کیا آپ ان حضرات میں فیصلہ نہیں فرمائیں گے؟ َ اُنہوں نے فرمایا کہ میں اپنے (موقف کے) ساتھ ہوں۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح