Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
482. ‏(‏249‏)‏ بَابُ فَضْلِ التَّحْمِيدِ وَالتَّسْبِيحِ وَالتَّكْبِيرِ يُوصَفُ بِالْعَدَدِ الْكَثِيرِ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ أَوْ غَيْرِ خَلْقِهِ‏.‏
تحمید، تسبیح اور تکبیر کی فضیلت کا بیان کہ ان کی صفت اللہ تعالیٰ کی مخلوق اور غیر مخلوق کی کثیر تعداد کے ساتھ بیان کی گئی ہے
حدیث نمبر: 754
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَجْلانَ ، عَنِ الْمُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ يُحَرِّكُ شَفَتَيْهِ، فَقَالَ:" مَاذَا تَقُولُ يَا أَبَا أُمَامَةَ؟"، قَالَ: أَذْكُرُ رَبِّي، قَالَ:" أَفَلا أُخْبِرُكَ بِأَكْثَرَ أَوْ أَفْضَلَ مِنْ ذِكْرِكَ اللَّيْلَ مَعَ النَّهَارِ، وَالنَّهَارَ مَعَ اللَّيْلِ؟ أَنْ تَقُولَ: سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا فِي الأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ مَا فِي الأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَتَقُولُ الْحَمْدُ مِثْلَ ذَلِكَ"
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اپنےہونٹ ہلا رہے تھے (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یعنی کچھ پڑھ رہے تھے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اے ابوامامہ، کیا پڑھ رہے ہو؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ میں اپنے رب کا ذکر کر رہا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو تمہارے رات کے دن سمیت ذکر اور دن کے رات سمیت ذکر سے زیادہ یا افضل و اعلیٰ ذکر نہ بتاؤں؟ تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو۔ «‏‏‏‏سُبحَان اللهِ عدَدَ مَا خَلَق، سبُحَان اللهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، سبُحَان اللهِ عدَدَ مَا في الأرضِ وَالسَماءِ سُبحَان اللهِ مِلْءَ مَا في الأرضِ وَالسَماءِ، وَسُبحَان اللهِ عدَدَ مَا أحْصٰى كِتابُهُ سُبْحانَ اللهِ مِلْءَ كلِّ شيءٍ» ‏‏‏‏ میں اللہ کی پاکی اور بڑائی بیان کرتا ہوں اُس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، میں اللہ کی پاکی اُس کی مخلوق کی بھرائی کے برابر بیان کرتا ہوں۔ میں اللہ کی بڑائی اور عظمت زمین و آسمان میں موجود مخلوق کی تعداد کے برابر بیان کرتا ہوں، میں اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں زمین و آسمان میں موجود ہر چیز کی بھرائی کے برابر، میں اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں اس تعداد کے برابر جسے اللہ کی کتاب نے شمار کیا ہے۔ میں اللہ کی پاکی ہر چیز کی تعداد کے برابر اور اللہ کی پاکی ہر چیز کی بھرائی کے برابر بیان کرتا ہوں۔ اور تم اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بھی اسی طرح بیان کر لیا کرو۔

تخریج الحدیث: اسناده حسن