Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
457. ‏(‏224‏)‏ بَابُ وَضْعِ الْيَدَيْنِ عَلَى الرُّكْبَتَيْنِ فِي التَّشَهُّدِ الْأَوَّلِ وَالثَّانِي وَالْإِشَارَةِ بِالسَّبَّابَةِ مِنَ الْيَدِ الْيُمْنَى‏.‏
پہلے اور دوسرے تشہد میں دونوں ہاتھ دونوں گھٹنوں پر رکھنے اور دائیں ہاتھ کی سبابہ انگلی سے اشارہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 712
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، ثُمَّ لَقِيتُ مُسْلِمًا، فَحَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُعَاوِيُّ ، قَالَ: صَلَّيْتُ الظُّهْرَ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُعَاوِيِّ ، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَنْصَارِيَّ، يَقُولُ: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ ، فَقَلَّبْتُ الْحَصَا، فَقَالَ: لا تُقَلِّبِ الْحَصَا، وَلَكِنِ افْعَلْ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ، قُلْتُ: وَكَيْفَ رَأَيْتَهُ يَفْعَلُ؟ قَالَ: هَكَذَا، " فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى، وَيَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى، وَرَفَعَ إِصْبَعَهُ السَّبَّابَةَ" . هَذَا حَدِيثُ يَحْيَى بْنِ حَكِيمٍ، وَزَادَ يَحْيَى أَيْضًا: قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: كَانَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بِهَذَا الْحَدِيثِ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، فَلَقِيتُ أَنَا مُسْلِمًا فَسَأَلْتُهُ، فَحَدَّثَنِي بِهِ، وَقَالَ الْمَخْزُومِيُّ فِي حَدِيثِهِ: فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى، وَعَقَدَ أُصْبُعَيْنِ، وَحَلَّقَ الْوُسْطَى وَأَشَارَ بِالَّتِي تَلِي الإِبْهَامَ، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى
حضرت علی بن عبدالرحمٰن انصاری بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں نماز پڑھی، تو میں نے کنکریوں کو الٹ پلٹ کیا اُنہوں نے فرمایا کہ کنکریوں کو مت ہٹاؤ بلکہ ویسے ہی کرو جیسا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کر کرتے ہوئے دیکھا، میں نے عرض کی کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیسے کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح سے، تو اُنہوں نے اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا اور دایاں ہاتھ دائیں ران پر رکھا اور اپنی سبابہ انگلی کو اُٹھایا (‏‏‏‏اور اشارہ کیا) یہ یحییٰ بن حکیم کی حدیث ہے۔ مخزومی کی حدیث کے یہ الفاظ ہیں کہ تو اُنہوں نے اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھا اور دونوں انگلیوں کو جوڑا اور درمیانی انگلی کے ساتھ حلقہ بنایا اور انگوٹھے کے ساتھ والی (‏‏‏‏شہادت کی) انگلی سے اشارہ کیا، اور اپنا بایاں ہاتھ اپنی ران پر رکھا۔

تخریج الحدیث: صحيح مسلم