Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
396. ‏(‏163‏)‏ بَابُ فَضِيلَةِ التَّحْمِيدِ بَعْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنَ الرُّكُوعِ
رکوع سے سراٹھانے کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: Q614
مَعَ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُرِدْ بِقَوْلِهِ‏:‏ إِذَا قَالَ الْإِمَامُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا‏:‏ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ أَنَّ الْإِمَامَ لَا يَجُوزُ لَهُ أَنْ يَزِيدَ بَعْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنَ الرُّكُوعِ عَلَى قَوْلِهِ‏:‏ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ‏.‏
اس دلیل کے ساتھ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: جب امام سَمِعَ اللهُ لِمَن حمِده کہے تو تم ربَّنا لك الحمدُ کہو اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ نہیں ہے کہ امام رکوع سے سر اٹھانے کے بعد:ربَّنا لك الحمدُ سے زائد کچھ نہیں پڑھ سکتا۔