Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
395. ‏(‏162‏)‏ بَابُ التَّحْمِيدِ وَالدُّعَاءِ بَعْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنَ الرُّكُوعِ‏.‏
رکوع سے سر اُٹھانے کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کرنے اور دعا مانگنے کا بیان
حدیث نمبر: 612
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي مِنْهَالٍ ، وَأَبُو صَالِحٍ ، جَمِيعًا عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، أنا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى أَبُو عُمَرَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَمِّهِ الْمَاجِشُونِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ كَبَّرَ، فَذَكَرَا بَعْضَ الْحَدِيثِ، وَقَالا: فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ يَعْنِي مِنَ الرُّكُوعِ، قَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، وَمِلْءَ السَّمَوَاتِ، وَمِلْءَ الأَرْضِ، وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ"
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے۔ (‏‏‏‏امام صاحب کے) دونوں اساتذہ کرام نے حدیث کا کچھ حصّہ بیان کیا اور کہا کہ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رُکوع سے اپنا سر بلند کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے «‏‏‏‏سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ، مِلْءَ السَّمواتِ والأرضِ، ومِلْءَ ما شِئتَ مِن شيءٍ بعدُ» ‏‏‏‏ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی (‏‏‏‏دعا) سن لی جس نے اس کی حمد و ثنا بیان کی، اے ہمارے رب، تیرے ہی لئے تمام تعریفیں ہیں، اور آسمان بھر کر، اور زمین بھر کر اور اس کے بعد جو چیز تو چاہے وہ بھر کر (‏‏‏‏تیری تعریف ہے)۔

تخریج الحدیث: صحيح مسلم