صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
345. (112) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا كَانَ يَقْرَأُ بِطُولِ الطُّولَيْنِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنَ الْمَغْرِبِ لَا فِي رَكْعَةٍ وَاحِدَةٍ.
اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو طویل سورتوں میں سے ایک طویل تر سورت نماز مغرب کی پہلی دوںوں رکعتوں میں پڑھا کرتے تھے، صرف ایک رکعت میں (پوری سورت) نہیں پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 518
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ ، أَوْ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، شَكَّ هِشَامٌ، قَالَ لِمَرْوَانَ وَهُوَ أَمِيرُ الْمَدِينَةِ:" إِنَّكَ تُخِفُّ الْقِرَاءَةَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ مِنَ الْمَغْرِبِ، فَوَاللَّهِ لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِيهِمَا بِسُورَةِ الأَعْرَافِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ جَمِيعًا ". فَقُلْتُ لأَبِي: مَا كَانَ مَرْوَانُ يَقْرَأُ فِيهِمَا؟ قَالَ: مِنْ طُوَلِ الْمُفَصَّلِ. وَهَكَذَا رَوَاهُ وَكِيعٌ، وَشُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالا: عِنْ زَيْدٍ، أَوْ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ
جناب ہشام اپنے والد محترم سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ یا سیدنا زید بن ثابت ضی اللہ عنہ (ہشام کو شک ہے) نے مروان کو کہا جبکہ وہ مدینہ منوّرہ کے گورنرتھے، بیشک آپ نماز مغرب کی دونوں رکعتوں میں بہت کم قرأت کرتے ہیں۔ اللہ کی قسم، بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو ان دونوں رکعتوں میں پوری «سورة الأعراف» پڑھا کرتے تھے۔ (ہشام) کہتے ہیں کہ تو میں نے اپنے والد محترم سے پوچھا، مروان ان دونوں رکعتوں میں کیا پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا، وہ طول المفصل (لمبی سورتوں میں سے) پڑھا کرتا تھا۔ ہشام سے وکیع اور شعیب بن اسحاق نے اسی طرح روایت کیا ہے، دونوں شک کے ساتھ بیان کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ سیدنا زید یا سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح