Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
324. ‏(‏91‏)‏ بَابٌ فِي الْخُشُوعِ فِي الصَّلَاةِ أَيْضًا، وَالزَّجْرِ عَنِ الِالْتِفَاتِ فِي الصَّلَاةِ
نماز میں خشوع اختیار کرنے کا ایک اور باب، اور نماز میں اِدھر اُدھر متوجہ ہونے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 483
نا أَبُو مُحَمَّدٍ فَهْدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمِصْرِيُّ ، نا أَبُو تَوْبَةَ يَعْنِي الرَّبِيعَ بْنَ نَافِعٍ ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلامٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلامٍ ، أَنَّ أَبَا سَلامٍ حَدَّثَهُ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْحَارِثُ الأَشْعَرِيُّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَهُ:" أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَمَرَ يَحْيَى بْنَ زَكَرِيَّا بِخَمْسِ كَلِمَاتٍ يَفْعَلُ بِهِنَّ، وَيَأْمُرُ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنْ يَفْعَلُوا بِهِنَّ، يُوعَظُ النَّاسُ" ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ أَمْرَكُمْ بِالصَّلاةِ، فَإِذَا نَصَبْتُمْ وُجُوهَكُمْ فَلا تَلْتَفِتُوا، فَإِنَّ اللَّهَ يَنْصِبُ وَجْهَهُ لِوَجْهِ عَبْدِهِ حِينَ يُصَلِّي لَهُ، فَلا يَصْرِفُ عَنْهُ وَجْهَهُ حَتَّى يَكُونَ الْعَبْدُ هُوَ يَنْصَرِفُ"
سیدنا حارث اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے سیدنا یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کوحُکم دیا کہ پانچ باتوں پر عمل پیرا ہوں اور بنی اسرائیل کو بھی ان باتوں پر عمل کرنے کا حُکم دیں۔ لہٰذا وہ (ان باتوں کا) لوگوں کو وعظ کیا کرتے تھے۔ پھر فرمایا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں نماز پڑھنے کا حُکم دیا ہے۔ لہٰذا جب تم اپنے چہروں کو (نماز میں) متوجہ کرلو تو پھر اِدھر اُدھر متوجہ نہ ہوں کیونکہ جب بندہ اﷲ تعالیٰ کے لئے نماز پڑھتا ہے تو ﷲ تعالیٰ اپنے چہرے کو اپنے بندے کے چہرے کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ اور اُس وقت تک اپنے چہرے کو اُس سے نہیں ہٹاتے جب تک بندہ اپنا چہرہ نہ ہٹا لے۔

تخریج الحدیث: اسناده صحيح