Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
314. ‏(‏81‏)‏ بَابُ التَّكْبِيرِ لِافْتِتَاحِ الصَّلَاةِ‏.‏
نماز شروع کرنے کے لیے اللہ اکبر کہنے کا بیان
حدیث نمبر: 461
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَدَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّى، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ، حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلاثًا مِرَارٍ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَعْلَمُ غَيْرَ هَذَا، فَقَالَ: " إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلاةِ فَكَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ بِمَا تَيَسَّرَ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ، ثُمَّ ارْكَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَعْتَدِلَ قَائِمًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ جَالِسًا، وَافْعَلْ ذَلِكَ فِي صَلاتِكَ كُلِّهَا" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد) ایک شخص آیا، اُس نے نماز پڑھی (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام عرض کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کے سلام کا جواب دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واپس جاؤ اور نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔ (وہ دوبارہ پڑھ کر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر وہی ارشاد فرمایا) حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار ایسے کیا (اُسے واپس لوٹا دیا اور اُس نے نماز پڑھی) تو اُس شخص نے عرض کی کہ (اے اللہ کے رسول) اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق دے کر مبعوث فرمایا ہے میں اس کے علاوہ (نماز کا طریقہ) نہیں جانتا (لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے درست طریقہ سکھا دیں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز کے لئے (قبلہ رُخ) کھڑے ہو تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہو، پھرجوحصّہ تمہیں قرآن مجید سے آسان لگے اُس کی تلاوت کرو پھر پورے اطمینان و سکون سے رکوع کرو، اُٹھو حتیٰ کہ اعتدال کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ، پھر مکمّل اطمینان و سکون کے ساتھ سجدہ کرو پھر سجدہ سے سر اُٹھاؤ تو پورے اطمینان سے بیٹھ جاؤ۔ اور اپنی پوری نماز میں اسی طرح (اطمینان و سکون اختیار) کرو۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ بندار کی روایت ہے۔

تخریج الحدیث: صحيح بخاري