صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
307. (74) بَابُ السَّلَامِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَسْأَلَةِ اللَّهِ فَتْحَ أَبُوابِ الرَّحْمَةِ عِنْدَ دُخُولِ الْمَسْجِدِ.
مسجد میں داخل ہوتے وقت بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنے اور اللہ تعالیٰ سے رحمت کے دروازے کھول دینے کی دعا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 452
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي الْحَنَفِيَّ ، نا الضَّحَّاكُ وَهُوَ ابْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِي ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ، فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ، وَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خَرَجَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ، وَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو اُسے چاہیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجے اور یہ دعا پڑھے: «اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» ”اے اللہ، میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔“ اور جب وہ مسجد سے باہرنکلے تو اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام پڑھنا چاہیے نیز یہ دعا پڑھے: «اللَٰهُمَّ أَجِرنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ” اے اللہ، مجھے شیطان مردود سے محفوظ فرما۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح