Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْآدَابِ الْمُحْتَاجِ إِلَيْهَا فِي إِتْيَانِ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ إِلَى الْفَرَاغِ مِنْهَا
پیشاب اور پاخانے کے لیے جاتے ہوئے اور ان سے فراغت کے وقت ضروری آداب کا مجموعہ
38. ‏(‏38‏)‏ بَابُ الرُّخْصَةِ فِي تَرْكِ التَّبَاعُدِ عَنِ النَّاسِ عِنْدَ الْبَوْلِ‏"‏‏.‏
پیشاب کرتے وقت لوگوں سے (زیادہ) دور نہ جانے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 52
حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَتَمَشَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأْنَتَهِي إِلَى سُبَاطَةِ قَوْمٍ، فَقَامَ يَبُولُ كَمَا يَبُولُ أَحَدُكُمْ، فَذَهَبْتُ أَتَنَحَّى مِنْهُ، فَقَالَ:" ادْنُهْ"، فَدَنَوْتُ مِنْهُ حَتَّى قُمْتُ عَقِبَهُ حَتَّى فَرَغَ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتے ہوئے د یکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے گھورے (کوڑے کرکٹ کے ڈھیر) پر پہنچے تو کھڑے ہوکر پیشاب کرنے لگے۔ جس طرح تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرتا ہے۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک طرف ہٹنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہو جاؤ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوگیا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑا ہوگیا (پھر کھڑا رہا) یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (پیشاب کرکے) فارغ ہوگئے۔