۔ مالک نے ابن شہاب (زہری) سے، انہوں نے عبید اللہ بن عبد اللہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا نے مجھے ﴿والمرسلات عرفا﴾ پڑھتے ہوئے سنا تو کہنے لگیں: بیٹا! تم نے یہ سورت پڑھ کر مجھے یاد کرا دیا کہ بے شک یہ آخری سورت ہے جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کی نماز میں تلاوت کرتے ہوئے سنی۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ ام الفضل رضی اللہ تعالی عنہا نے مجھے ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا﴾ پڑھتے ہوئے سنا تو کہنے لگیں، اے بیٹے! تو نے یہ سورت پڑھ کر، آپصلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت یاد دلا دی ہے، میں نے آخری مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مغرب کی نماز میں یہ سورت سنی تھی۔