376. اس حدیث کا بیان جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نماز میں ہر اٹھتے اور جھکتے وقت اللہ اکبر کہتے تھے، اس کے الفاظ عام ہیں اور مراد خاص ہے
جناب واسع بن حیان سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا، جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھتے اور جُھکتے «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے تھے۔“ اور یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دائیں جانب «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» کہتے اور اپنی بائیں جانب بھی «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» فرماتے۔“ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جناب عمرو بن یحییٰ کے شاگردوں نے اس سند میں اختلاف کیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ اُنہوں نے عبداللہ بن زید بن عاصم سے سوال کیا میں نے اس کو کتاب الکبیر میں بیان کیا ہے۔