ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے ، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً بیت اللہ شریف کا طواف صفا اور مروہ کی سعی اور جمرات کی رمی اللہ تعالی کا ذکر قائم کرنے کے لئے مقرر کی گئی ہے۔“