سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت مبارک کا معنی وتفسیر پوچھی گئی «قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ، وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ» سورة [ الأعلى: 14۔ 15 ]”یقیناً فلاح پا گیا وہ شخص جو پاک ہوا۔ اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھرنماز پڑھی۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ صدقہ فطر(ادا کرنے والوں) کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔“