سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ فرماتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو خطبوں کے درمیان بیٹھ جاتے تھے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم (خطبہ میں) قرآن مجید کی آیات تلاوت کرتے تھے، اور آپ کا خطبہ درمیانہ ہوتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز بھی درمیانی ہوتی تھی۔ جناب حسن کی روایت میں ہے کہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ میں منبر پر قرآن مجید کی آیات پڑھتے تھے۔