صحيح ابن خزيمه
مسواک کی سنتوں اور اس کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ
104. (103) بَابُ فَضْلِ السِّوَاكِ وَتَطْهِيرِ الْفَمِ بِهِ
104. مسواک کی فضیلت اور اس سے منہ صاف کرنے کا بیان۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسواک مُنہ کی صفائی اور رب تعالیٰ کی رضا (کے حصول) کا ذریعہ ہے۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري