سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں اپنی خالہ سے ملنے گیا اور میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی موافقت کی (یعنی یہ رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی میری خالہ کے ہاں تھی) آگے حدیث بیان کی اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت (سنّتیں) پڑھیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئے، یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خرّاٹے سنے پھر نماز کی اقامت کہی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے اور نماز پڑھی۔