حضرت خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ پوچھا کہ اگر عورت کو بھی خواب میں وہی کیفیت پیش آئے جو مرد کو پیش آتی ہے تو کیا حکم ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک انزال نہ ہو اس پر غسل نہیں ہو گا، جیسے مرد پر انزال سے پہلے غسل واجب نہیں ہوتا۔“
حكم دارالسلام: حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن زيد، وقد توبع