ابوالخیر کہتے ہیں کہ حضرت مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ جو مصر کے گورنر تھے، نے حضرت رویفع رضی اللہ عنہ کو عشر وصول کرنے کا عہدہ دینے کی پیشکش کی تو وہ کہنے لگے کہ میں نے نبی علیہ السلام کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ٹیکس وصول کرنے والا جہنم میں ہو گا۔
حكم دارالسلام: حسن لغيره، أبوالخير لم يرو هذا الحديث بصيغة تحتمل الاتصال، وابن لهيعة مختلط، لكن سماع قتيبة منه صحيح