سیدنا ابوشریح سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نزدیک تمام لوگوں میں سب سے زیادہ سرکش تین طرح کے لوگ ہیں۔ ١۔ حرم میں کسی کو قتل کرنے والا۔ ٢۔ اپنے قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرنے والا۔ ٣۔ زمانہ جاہلیت کے خون کا قصاص لینے والا۔ اور واللہ میں اس شخص کی دیت ضرور ادا کر وں گا جسے تم نے قتل کیا ہے چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت ادا کر دی۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف، عبدالرحمن بن إسحاق ليس ممن يعتمد على حفظه إذا خالف، وقد خولف. والجملۃ الأولي حسن لغيره، كما برقم: 16376، والجمله الأخري: «أو بصر ......» صحيحۃ من حديث ابن عمر.