صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
The Book of the Merits of the Companions
2. باب مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ:
2. باب: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بزرگی کا بیان۔
Chapter: The Virtues Of 'Umar (RA)
حدیث نمبر: 6206
Save to word اعراب
حدثنا عقبة بن مكرم العمي ، حدثنا سعيد بن عامر ، قال جويرية بن اسماء : اخبرنا، عن نافع ، عن ابن عمر ، قال: قال عمر : " وافقت ربي في ثلاث في مقام إبراهيم، وفي الحجاب، وفي اسارى بدر ".حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ : أَخْبَرَنَا، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلَاثٍ فِي مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ، وَفِي الْحِجَابِ، وَفِي أُسَارَى بَدْرٍ ".
نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: "میں نے تین باتوں میں اپنے رب کی موافقت کی، مقام ابرا ہیم (کو نماز کی جگہ بنا نے) میں حجاب میں اور بدر کے قیدیوں میں (کہ ان کو قتل کر دیا جا ئے۔)
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےفرمایا:میں نے تین باتیں اپنے رب کی منشا کے مطابق کیں،مقام ابراہیم کے بارے میں،پردہ کے بارے میں اور بدر کے قیدیوں کے بارے میں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2399

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6206 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6206  
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
وافقت ربي في ثلاث:
تین واقعات میں،
میں نے اپنے رب کی موافقت کی،
یعنی اللہ کا حکم میری مرضی اور منشا کے مطابق نازل ہوا،
چونکہ ان تین واقعات کے بارے میں،
اللہ کا حکم یہی تھا،
اگرچہ حکم بعد میں نازل ہوا،
اس لیے حضرت عمر نے کہا،
میری رائے اللہ کے حکم کے مطابق نکلی یا اللہ کے حکم کا تو پتہ نہیں تھا،
لیکن ادب و احترام اور اللہ کی عظمت کے پیش نظر یہ کہا،
میں نے موافقت کی،
یہ نہ کہا،
اللہ کا حکم میری رائے کے مطابق اترا اور تین میں حصر نہیں ہے،
کیونکہ حضرت عمر کی موافقات کی تعداد بیس سے زائد ہے،
شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کا اس موضوع پر مستقل رسالہ ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6206   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.