(حديث مقطوع) اخبرنا عمرو بن عون، عن خالد بن عبد الله، عن خالد الحذاء، عن ابي قلابة في امراة ماتت، وتركت بنيها، فورثوها مالا وموالي، قال: "يرجع الولاء إلى عصبة المراة".(حديث مقطوع) أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ فِي امْرَأَةٍ مَاتَتْ، وَتَرَكَتْ بَنِيهَا، فَوَرِثُوهَا مَالًا وَمَوَالِيَ، قَالَ: "يَرْجِعُ الْوَلَاءُ إِلَى عَصَبَةِ الْمَرْأَةِ".
خالد الحذاء سے مروی ہے: ابوقلابہ نے کہا: ایک عورت مر گئی اور اس نے اپنے بچے چھوڑے جو اس کے مال کے وارث ہوئے اور غلام بھی چھوڑے، پھر اس کے لڑکے بھی فوت ہو گئے، ابوقلابہ نے کہا: ایسی صورت میں غلاموں کا حق میراث عورت کے عصبہ کی طرف جائے گا۔ (یعنی بھائی وغیرہ جن کا حصہ شریعت کے فرائض میں مقرر نہیں اور وہ باقی بچے حصے کے حق دار ہوں گے)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إلى أبي قلابة عبد الله بن زيد الجرمي، [مكتبه الشامله نمبر: 3193]» اس حدیث کی سند ابوقلابہ عبداللہ بن زید الجرمی تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11554 بغير هذا اللفظ]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح إلى أبي قلابة عبد الله بن زيد الجرمي