47. باب مِيرَاثِ الصَّبِيِّ:
47. نومولود بچے کی وراثت کا بیان
مکحول نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نومولود جب تک آواز نہ نکالے وارث نہیں ہو گا چاہے زندہ ہی پیدا ہوا ہو۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وهو مرسل، [مكتبه الشامله نمبر: 3171]»
اس حدیث کی سند صحیح لیکن مرسل ہے، کیونکہ مکحول تابعی ہیں۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح وهو مرسل