حسن بصری رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک کر کے سدس (چھٹا حصہ) دیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2963]» اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھے: [المحلی لابن حزم 284/9]۔ ابوالنعمان کا نام محمد بن الفضل ہے اور وہیب: ابن خالد ہیں اور یونس: ابن عبید بن دینار ہیں۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح إلى الحسن