ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں احرام باندھتے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے پاس موجود بہترین قسم کی خوشبو لگاتی تھی۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1843]» اس روایت کی سند ضعیف لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5928]، [مسلم 1189/37]، [أبوداؤد 1745]، [ترمذي 917]، [نسائي 2689]، [ابن ماجه 2926]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف والحديث متفق عليه