سیدنا عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حائضہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے ساتھ کھاؤ۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1093 سے 1109) امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: تمام علماء کا یہی قول ہے کہ حائضہ کے ساتھ کھانا کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں ... الخ۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1113]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 342/4، 293/5]، [ترمذي 133]، [ابن ماجة 651]، [سنن أبى داؤد 212 وغيرهم]