مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر

مسند اسحاق بن راهويه
فتنوں کا بیان
24. ایسا وقت بھی آئے گا جب امامت کرانے والا کوئی نہیں ہوگا
حدیث نمبر: 881
Save to word اعراب
اخبرنا عبد الرزاق بن همام بن نافع الصنعاني، قال: سمعت ابي يحدث، عن بعض العلماء قال: ((اقيمت الصلاة فتدافع قوم الإمامة، فلم يزل يقول هذا لهذا تقدم، وهذا لهذا تقدم حتى خسف بهم)).أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامِ بْنِ نَافِعٍ الصَّنْعَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ بَعْضِ الْعُلَمَاءِ قَالَ: ((أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَتَدَافَعَ قَوْمٌ الْإِمَامَةَ، فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُ هَذَا لِهَذَا تَقَدَّمْ، وَهَذَا لِهَذَا تَقَدَّمْ حَتَّى خُسِفَ بِهِمْ)).
عبدالرزاق بن ہمام بن نافع الصنعانی نے بیان کیا: میں نے اپنے والد کو بعض علماء سے بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا: نماز کے لیے اقامت ہو جائے گی، لوگ ایک دوسرے کو امامت کے لیے آگے بڑھائیں گے، پس یہ اسے کہے گا: آگے بڑھو اور وہ اسے کہے گا کہ آگے بڑھو، حتیٰ کہ انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔

تخریج الحدیث: «الاحاد والمثاني: 189/6. 3418.»

مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 881 کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 881  
فوائد:
مذکورہ بالا قول سے معلوم ہوا ایسا وقت بھی آئے گا کہ امامت کروانے والا کوئی نہیں ہوگا، ایسا قرب قیامت کے نزدیک ہوگا کہ دین کا علم اٹھ جائے گا اور جہالت عام ہوجائے گی۔ صحیح بخاری میں ہے، سیّدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت سے پہلے ایسے دن آئیں گے جن میں جہالت چھا جائے گی، علم اٹھ جائے گا اور ہرج یعنی خون ریزی عام ہوجائے گی۔ (بخاري، کتاب الفتن، باب ظهور الفتن، رقم: 7061)
جب جہالت ہوگی علم نہیں ہوگا تو امامت کا اہل بھی کوئی نہیں ہوگا۔ موجودہ زمانہ میں بھی لوگوں کے یہ ذہن بن رہے ہیں کہ شرعی علم پڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ آہستہ آہستہ لوگ دینی علم سے ہٹ کر دنیاوی علم کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 881   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.