ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے حجتہ الوداع کے سال، احرام باندھتے وقت اور احرام کھولتے وقت، خوشبوئے ذریرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ہاتھ سے لگائی تھی۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگ تصویریں بناتے ہیں قیامت کے دن ان کو عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ جس کو تم نے بنایا اس کو (ذرا) زندہ تو کرو۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرماتے تھے کہ ”اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہے جو میری طرح پیدا کرنا (بنانا) چاہے (اگر وہ ایسا بنانے والا ہے تو) ایک دانہ گندم کا تو بنائے یا ایک چیونٹی تو بنائے۔“ دوسری ایک روایت میں اتنا زیادہ ہے: ”وہ ”جو“(یعنی اناج) کو پیدا کر کے دکھائے۔“