کتاب: پانی کے احکام و مسائل
The Book of Water
13. بَابُ: الْقَدْرِ الَّذِي يَكْتَفِي بِهِ الإِنْسَانُ مِنَ الْمَاءِ لِلْوُضُوءِ وَالْغُسْلِ
13. باب: وضو اور غسل میں انسان کے لیے کتنا کتنا پانی کافی ہے؟
Chapter: How Much Water Is Sufficient For A Person To Use For Wudu' And Ghusl
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد سے وضو کرتے تھے، اور پانچ مد سے غسل کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 73 (صحیح)»
وضاحت:
۱؎: حدیث میں لفظ «مکوک» سے مراد «مُد» ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد پانی سے وضو، اور ایک صاع کے برابر پانی سے غسل کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطہارة 44(92)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 1(268)، مسند احمد (6/121، 234، 238، 249)، (تحفة الأشراف 17854) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد سے وضو، اور ایک صاع سے غسل کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف 17837)، مسند احمد 6/270 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح