حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے اور میں حیض کی حالت میں آپ کے پہلو کی جانب ہوتی۔ مجھ پر چادر ہوتی اور اس چادر کا کچھ حصہ آپ کے پہلو (کی طرف) سے آپ پر (بھی) ہوتا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے اور میں حیض کی حالت میں آپصلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں ہوتی، مجھ پر چادر ہوتی اور آپصلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں ہونے سے کچھ حصہ آپصلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ہوتا۔
۔ امام مالک نے ابن شہاب (زہری) سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک سائل نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا: ” کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو کپڑے ہیں؟“
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سائل نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو کپڑے ہیں؟
۔ یونس اور عقیل بن خالد دونوں نے ابن شہاب (زہری) سے، انہوں نے سعید بن مسیب اور ابو سلمہ سے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سابقہ حدیث کے مانند روایت بیان کی
امام صاحب اپنے اور اساتذہ سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔
۔ محمد بن سیرین نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پکار کر پوچھا: کیا ہم میں سے کوئی شخص صرف ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: ” کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو کپڑے ہیں؟“
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکار کر پوچھا: کیا ہم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو کپڑے ہیں؟“
۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز اس طرح نہ پڑھے کہ اس کے کندھوں پر اس کا کوئی حصہ نہ ہو۔“
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز اس طرح نہ پڑھے کہ اس کے کندھوں پر کچھ نہ ہو۔“
ابو اسامہ نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، آپ اسے لپیٹے ہوئے تھے اور اس کے دونوں کنارے اپنے کندھوں پر رکھے ہوئے تھے
حضرت عمر ابی سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، آپصلی اللہ علیہ وسلم اسے لپیٹے ہوئے تھے، اور اس کے دونوں کنارے، آپصلی اللہ علیہ وسلم کندھوں پر رکھے ہوئے تھے۔
۔ وکیع نے ہشام بن عروہ کی مذکورہ بالا سند سے حدیث سنائی، ہاں یہ فرق ہے کہ اس نے متوشحا کہا مشتملا نہ کہا
ہمیں یہی روایت ابو بکر بن ابی شیبہ اور اسحاق بن ابراھیم نے وکیع کے واسطہ سے ہشام بن عروہ کی مذکورہ بال سند سے سنائی، ہاں یہ فرق ہے کہ اس نے مُشْتَمِلًا کی جگہ مُتَوَشِّحًا کہا۔
حماد بن زید نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، آپ نے اس کے دونوں کناروں کو ادل بدل کر رکھا تھا، یعنی دائیں کنارے کو بائیں طرف اور بائیں کنارے کو دائیں طرف لے گئے تھے
حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو لپیٹا ہوا تھا، اور اس کے دونوں کناروں میں مخالفت کی ہوئی تھی۔
قتیبہ بن سعید اور عیسیٰ بن حماد نے کہا: ہمیں لیث نے یحییٰ بن سعید سے حدیث سنائی انہوں نے ابو امامہ بن سہل بن حنیف سے اور انہوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا: آپ نے اس کو لپیٹا ہوا تھا اور اس کے دونوں کناروں کو مخالف سمت میں ڈالا ہوا تھا۔ عیسیٰ بن حماد نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا: اپنے کندھوں پر ڈالے ہوئے تھے۔
ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپصلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے کو لپیٹ کر کناروں کو الٹا کر کے نماز پڑھ رہے تھے۔ عیسیٰ بن حماد نے اپنی روایت میں اضافہ کیا کہ اپنے کندھوں پر ڈالے ہوئے تھے۔
۔ وکیع نے کہا: ہمیں سفیان نے ابو زبیر سے حدیث سنائی، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، آپ اس کو پٹکے کی طرح لپیٹا ہوا تھا۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو لپیٹا ہوا تھا۔