جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ عَلَى الدَّوَابِّ سفر میں نفل نماز سواری کے اوپر بیٹھ کر پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ 804. (571) بَابُ صِفَةِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ فِي الصَّلَاةِ رَاكِبًا سوار ہونے کی حالت میں نماز میں رکوع وسجود کرنے کی کیفیت کا بیان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر ہر سمت میں نوافل پڑھ رہے تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کی نسبت دونوں سجدوں کے لئے زیادہ جُھکتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اشارہ کے ساتھ نماز پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|