جُمَّاعُ أَبْوَابِ فُضُولِ التَطْهِيرِ وَالِاسْتِحْبَابِ مِنْ غَيْرِ إِيجَابٍ غیر واجب، اضافی طہارت اور مستحب وضو کے متعلق ابواب کا مجموعہ 174. (173) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْوُضُوءَ لِلْمُعَاوَدَةِ لِلْجِمَاعِ كَوُضُوءِ الصَّلَاةِ. اس بات کی دلیل کا بیان کہ دوبارہ جماع کرنے کے لیے وضو، نماز کے وضو جیسا وضو ہے
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص دوبارہ (جماع کا) ارادہ کرے تو اُسے چاہیے کہ نماز کے وضو جیسا وضو کرلے، پھر غسل کرنے سے پہلے دوبارہ جماع کرلے۔“
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|