جُمَّاعُ أَبْوَابِ فُضُولِ التَطْهِيرِ وَالِاسْتِحْبَابِ مِنْ غَيْرِ إِيجَابٍ غیر واجب، اضافی طہارت اور مستحب وضو کے متعلق ابواب کا مجموعہ 165. (164) بَابُ اسْتِحْبَابِ وُضُوءِ الْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ النَّوْمَ. جنبی شخص جب سونے کا ارادہ کرے تو اس کے لیے وضو کرنا مستحب ہے
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، کیا ہم میں سے کوئی شخص جنابت کی حالت میں سو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سو سکتا ہے، اگر چاہے تو وضو کرلے۔ “
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سےروایت ہےکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، کیا ہم میں سے کوئی شخص جنابت کی حالت میں سو جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ سونے کا ارادہ کرے تو اُسے چاہیے کہ وضو کر لے۔“
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|