جماع أَبْوَابِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ موزوں پر مسح کرنے کے ابواب کا مجموعہ 156. (155) بَابُ ذِكْرِ أَخْبَارٍ رُوِيَتْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الرِّجْلَيْنِ مُجْمَلَةً، دونوں پاؤں پر مسح کرنے کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی مجمل روایات کا بیان
ان سے دلیل لینے میں ان علماء سے غلطی ہوئی ہے جو احادیث میں گہری نظر نہیں رکھتے اور انہوں نے محدث (جس کا وضو ٹوٹ گیا ہو) کے لیے دونوں پاؤں پرمسح کرنے کو جائز قرار دیا ہے۔
عباد بن تمیم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے اور اپنے دونوں پاؤں قدموں پر پانی سے مسح کرتے ہوئے ديکھا۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ کہتے ہيں کہ نافع کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روايت اسی باب سے ہے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|